لسبیلہ( سٹار ایشیا نیوز )پی ڈی ایم کےسپریم کورٹ کےباہر دھرنے کے اعلان کےبعد جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)کے بلوچستان بھر سےقافلے اسلام آباد کیجانب روانہ ہوگئے۔
جمعیت علماء اسلام ف کےسربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی کال پرجے یو آئی ف کا قافلہ حب اور لسبیلہ سے روانہ ہوگیا۔
جے یو آئی ف کےرہنما شاہ محمد صدیقی کا کہنا ہےکہ مولانا فضل الرحمٰن کی ہدایت پر بلوچستان بھر سےقافلے روانہ ہورہے ہیں۔
جمعیت علماء اسلام مستونگ کاقافلہ اسلام آباد جانب روانہ ہوگیا۔
دوسری جانب جمعیت علماء اسلام سندھ کےصدر علامہ راشد محمود نےکہا تھاکہ رانا ثناء سےدرخواست ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سےدفعہ144ہٹا لیں،ہم پُرامن لوگ ہیں۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران جمعیت علماء اسلام سندھ کےصدر علامہ راشد محمود نےکہاکہ بینظیر بھٹو،نواز شریف،مولانا فضل الرحمٰن سب ہی سیاسی جدوجہد میں جیل گئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان میثاق جمہوریت میں درج اصولوں کو مٹانا چاہتے ہیں، پرویز رشید
انہوں نے اس موقع پر اعلان کیاکہ کراچی سے بھی قافلے اسلام آباد کیلئےروانہ ہوں گے،سندھ کے30اضلاع کےقافلے سکھر موٹروے پر جمع ہوں گے۔