شمالی کوریا میں دو 16 سالہ لڑکوں کو جنوبی کوریا کی فلمیں اور میوزک سننے کے الزام میں 12 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا میں ان دونوں نوجوانوں کو جنوبی کوریا کے معروف میوزیکل بینڈ K-Pop کے گانے سننے اور ویڈیوز دیکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گا تھا۔دونوں نوجوانوں کو قید بامشقت کی سزا سنائی گئی، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرمئی رنگ کے ایک آڈیٹوریم میں دو طلبا کو ہتھکڑیاں لگائی گئی ہے اور انھوں نے چہرے پر ماسک لگایا ہوا ہے۔ سزا سناتے وقت تقریباً 1,000 طالب علم موجود تھے۔ویڈیو کے مطابق ان طالب علموں کو تین ماہ کے دوران جنوبی کوریا کی فلمیں، موسیقی اور میوزک ویڈیوز دیکھنے اور پھیلانے کے جرم میں سزا سنائی گئی۔
