وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ہونیوالے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ایران سے تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس ہوا ، جس میں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی کابینہ اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ایران سے تعلقات میں کشیدگی نہیں چاہتا اس سے سفارتی تعلقات کو بحال کیا جائے تاہم اگر ایران نے دوبارہ کوئی جارحیت کی تو سخت ترین جواب دیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے بھی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔
