سونا پھر مہنگا، قیمت کتنی بڑھ گئی؟

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا 300 روپے مہنگا ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سونے کی قیمت آج مزید اضافے کے بعد2 لاکھ 15 ہزار 300 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی۔ 10 گرام سونا 84 ہزار 585 روپے کے ریٹ پر فروخت ہوا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز سونا 1300 روپے مہنگا ہوا تھا اور قیمت فروخت2 لاکھ 15 ہزار روپے فی تولہ رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں