پاکستان کے سابق آل راونڈر شعیب ملک نے ثناء جاوید سے دوسری شادی کی تصویر جاری کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیاہے تاہم اس معاملے پر ثانیہ مرزا مکمل خاموش ہیں لیکن انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی دلکشن تصویر جاری کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر سٹور ی میں اپنی نہایت خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے گر ے پینٹ شرٹ کے ساتھ نیلے رنگ کا کوٹ پہن رکھا ہے ۔ ثانیہ مرزا نے یہ فوٹو شوٹ بھارت کے معروف فیشن برانڈ ‘ Nezo’ کیلئے کروایا ہے ۔
یاد رہے کہ ثانیہ مرزاور شعیب ملک نے 2010 میں بھارت کے شہر حیدرآباد میں شادی کی تھی تاہم ان کی دعوت ولیمہ لاہور کے شہر سیالکوٹ میں ہوئی جہاں میڈیا سمیت پاکستان کی متعدد نامور شخصیات نے بھی شرکت کی تاہم ان کے گھر پہلے بچے کی پیدائش 2018 میں ہوئی جس کا نام جوڑنے ‘ اذہان ‘ رکھا۔