پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان ، 100 انڈیکس میں کتنا اضافہ ہوا ؟

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں پیر کے روز تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 64 ہزار 90 رہی۔پی ایس ایکس 100 انڈیکس 657 پوائنٹس اضافے سے 63 ہزار 939 پر بند ہوا، کاروباری دن میں انڈیکس 951 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ سٹاک ایکس چینج میں آج 29 کروڑ 86 لاکھ شیئرز کے سودے ساڑھے 12 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 96 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 361 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں