برطانیہ کی ایک سابق ’چور‘ نے لوگوں کو چوری سے بچنے کے لیے مشورے دینے شروع کر دیئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق لیورپول کی رہائشی اس سابق خاتون چور کا نام جینی ریڈکلف ہے جو اب چوری سے تائب ہو چکی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ لوگ گھروں کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھاتے ہوئے کچھ ایسی غلطیاں کر جاتے ہیں، جوچوروں کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ جینی ریڈکلف نے لوگوں کو چوری سے بچنے کے لیے سب سے پہلا مشورہ یہ دیا ہے کہ اپنے اور اپنے گھر کے بارے میں سوشل میڈیا پر زیادہ معلومات ہرگز شیئر مت کیا کریں۔ آپ کی سوشل میڈیا پوسٹس سے چور آپ کے گھر میں موجود نہ ہونے کے اوقات سے آگاہ ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ گھر کے اندر کی ویڈیوز شیئر کرنے سے انہیں بخوبی اندازہ ہو جاتا ہے کہ گھر میں کیسے داخل ہوا جا سکتا ہے۔جینی ریڈکلف لوگوں کو دوسرا مشورہ یہ دیتی ہیں کہ اپنے گھر کے سی سی ٹی وی سسٹم کی حفاظت کریں۔ چور آپ کے سی سی ٹی وی سسٹم کو ہیک کرکے بھی آپ کے گھر کی معلومات حاصل کر سکتے ہیںا ور چوری کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سی سی ٹی وی سسٹم کو الارم اور دیگر ایسے ٹول کا متبادل ہرگز مت سمجھیں۔ گھر میں الارم لازمی لگوائیں کیونکہ چورں کو شور سے نفرت ہوتی ہے۔ ان کے آنے پر اگر الارم بجنا شروع ہو جائیں گا تو وہ یقینا بوکھلا کر بھاگ جائیں گے۔جینی ریڈ کلف کہتی ہیں کہ ”بعض لوگوں نے گھر کے باہر سیڑھی اور دیگر ایسے ٹولز رکھے ہوتے ہیں جو واردات میں چوروں کے لیے معاون ثابت ہوتے ہیں۔ ان میں ایسے اوزار بھی ہوتے ہیں جن کے ذریعے چور دیوار میں سوراخ کر سکتے ہیں۔ ایسا کوئی اوزار گھر کے باہر مت رکھیں۔“
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments