Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

اسلام آباد میں پیدل چلنے والے پُل پر لٹکتی لاش نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیدل چلنے والے پل پر لٹکتی لاش نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں اسلام آباد کے علاقے سیکٹر I-9 میں پیدل چلنے والے پل پر لاش لٹکتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ، شہر میں شدید دھند اور اس منظر نے خوف و ہراس پھیلا دیا ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اتارا گیا۔پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ متوفی کی شناخت عمر شاہام کے نام سے ہوئی ہے جو سیکٹر I-9/1 کا رہائشی ہے۔پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے اور خودکشی کے پہلو کو بھی مد نظر رکھا جارہاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

1 + 2 =