Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

انتخابات میں فوج تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال

وفاقی وزارت داخلہ نے انتخابات میں فوج تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی، کابینہ کی منظوری کے بعد فوج تعینات کی جائے گی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا تھا،جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8فروری کو ہونےہیں، عام انتخابات میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج تعینات کی جائے،وزارت داخلہ کی جانب سے سمری تیار کرکے وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

two × four =