سابق سپیکر قومی اسمبلی الہیٰ بخش سومرو کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق سپیکر کی اہلیہ کی وفات پر سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار اور مرحومہ کے بلند درجات کی دعا کی گئی۔ نماز جنازہ کا اعلان ورثا ءکی جانب سے بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ الہیٰ بخش سومرو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں قومی اسمبلی کے سپیکر بنے، اس سے قبل وہ وزیر اطلاعات و نشریات سمیت مختلف عہدوں پر بھی فائز رہے۔
