Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں بوائلر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا

لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں بوائلر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق دھماکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی لیبارٹری میں ہوا، دھماکے کی شدت کے سبب لیبارٹری کی کھڑکیاں اور دروازوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پرنسپل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز فرید ظفر نے بوائلر پھٹنے کی تصدیق کر دی۔زخمی ہونے والے دونوں طالب علم ہیں، جھلسنے والے ایک طالب علم مدثر کا 80 فیصد جسم متاثر ہوا جبکہ دوسرا طالبعلم سلیمان 20 فیصد جھلس گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

4 × four =