Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

تعلق ختم کرنے پر انتقام میں سابق بوائے فرینڈ کے گھر پر بم دھماکہ کرنیوالی خاتون کو سزا سنادی گئی

برطانیہ میں تعلق ختم کرنے کی پاداش میں سابق بوائے فرینڈ کے گھر ’بم دھماکہ‘ کرنے والی خاتون کو 6سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 39سالہ لورین میری ٹیلبوٹ نامی خاتون سابق بوائے فرینڈ کی طرف سے تعلق ختم کیے جانے پر مشتعل تھی اور انتقام لینے کے لیے اس نے ’ڈیوڈرنٹ بم‘ سے آدمی کے گھر کے مرکزی دروازے پر دھماکہ کر دیا۔رپورٹ کے مطابق ڈیوڈرنٹ بم کا دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ دروازہ ٹوٹ گیا اور دیواروں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے سے دروازے کو آگ لگ گئی جو قالین کے ذریعے گھر کے اندر کی طرف پھیلنے لگی تاہم اسے بروقت بجھا دیا گیا۔دھماکہ کرنے سے قبل خاتون نے آدمی کے گھر کی دیوار پر لکھا کہ ’’یہ فلیٹ جہنم کی آگ میں جلے۔‘‘ لورین میری ٹیلبوٹ نے یہ واردات اکتوبر 2022ء میں کی تھی۔پولیس کی طرف سے ملزمہ کو گرفتار کرکے نارتھ ہیمپٹن کرائون کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں اس کا جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز اسے 6سال کی قید سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں