کراچی میں 2 لاکھ میں دودھ پیتی بچی کی خریدوفروخت کی دل کو چیرنے والی واردات کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے ایک پتھر دل خاتون کو حراست میں لیا جس نے ٹھٹھہ سے دودھ پیتی بچی کو دو لاکھ میں خریدا اور اب کراچی میں اس سے زائد قیمت پر فروخت کرنا چاہتی تھی۔پولیس نے انسان کی خریدوفروخت کے گھناؤنے عمل کو انجام پانے سے پہلے ہی پکڑ کر ملزمہ کو جیل بھجوا دیا اور معصوم بچی کے والدین کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
