Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

خلیج عدن میں ایرانی بحری جہاز کی تلاشی ، دوامریکی فوجی مارے گئے

گزشتہ ہفتے صومالیہ کے قریب خلیج عدن میں ایرانی بحری جہاز کی تلاشی کے دوران سمندر میں گرنے والے دو امریکی فوجیوں کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ایران کا یہ بحری جہاز یمن جا رہا تھا، جس کی تلاش کے آپریشن میں ایک فوجی ایرانی جہاز پر چڑھتے ہوئے سمندر میں جا گرا جبکہ دوسرا اسے بچانے کی کوشش میںسمندر میں کود گیا۔رپورٹ کے مطابق دونوں فوجیوں کی تلاش کے لیے کئی دن تک آپریشن جاری رہا اور ناکامی پر گزشتہ روز ان دونوں کو مردہ قرار دے کر آپریشن ختم کر دیا گیا۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آپریشن میں شامل دیگر امریکی فوجی ایرانی جہاز میں داخل ہو سکے تھے یا نہیں۔ امریکہ کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے خلیج عدن میں ہونے والے اس آپریشن کے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ آپریشن یمن میں ایرانی ہتھیاروں کی ترسیل کو روکنے کے لیے کیا گیا۔‘‘ترجمان کی طرف سے اس آپریشن کے بارے میں مزید تفصیلات مہیا نہیں کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں