Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

عمران خان ذہنی بیمار ہیں،انہیں کسی چیز کا پتہ نہیں ہے،پرویز خٹک

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینزپرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان ذہنی بیمار ہیں،انہیں کسی چیز کا پتہ نہیں ہے،خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ میں نے شروع کیا تھا عمران خان تو بےخبر تھے۔صوابی میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ عمران خان صرف امیر لوگوں کےساتھ تعلق بناتا ہے اور ان سے پیسے کھانے کے بعد چھوڑ دیتا ہے،عمران خان ایک مغرور اور لاپرواہ انسان ہیں،خیبرپختونخوا اور مرکز میں بھی حکومت میں نے بنائی تھی عمران خان تو کچھ نہیں سمجھتا،خیبرپختونخوا پولیس، سرکاری سکولز اور پٹواریوں کےلئے اصلاحات میں نے کئے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کو میں وزیراعلیٰ اور حکومت پی ٹی آئی پی کی ہوگی،ماضی میں ہمیں پختون اور اسلام کے نام پر لوٹا گیا،جو حکمران ملک کو بحرانوں سے نہیں نکال سکتے انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں،میں نے اپنے دور میں مساجد کے اماموں کی تنخواہیں مقرر کی، عمران خان نے نئے پاکستان کے نام پر مجھے بیوقوف بنایا،عمران خان نے مجھ پر کوئی احسان نہیں کیا،وہ میرے بغیر اقتدار میں نہیں آسکتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

eighteen − 15 =