پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کر گئی جس کے تحت اسلحے کی نمائش یا فائرنگ کرنے پر سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلحہ چاہے لائسنس والا ہو یا غیر قانونی، الیکشن کے دوران نمائش کرنے پر سخت پابندی ہو گی.صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ الیکشن کے دوران کسی بھی قسم کی فائرنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے پر دفعہ 144 کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
