پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق ہوچکی ہے جس کے بعد دونوں کی طلاق اور شعیب ملک کی ثنا جاوید سے نئی شادی میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔ تینوں سے متعلق خبروں کو پاکستان اور بھارت میں غیر معمولی کوریج دی جارہی ہے ، اس حوالے سے کل بھارتی میگزین کی جانب سے ثانیہ مرزا کے اثاثوں کی تفصیلات شائع کیں تھیں جبکہ آج شعیب ملک کے اثاثوں کی تفصیلات بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔ نجی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ شعیب ملک کے اثاثوں کی مالیت ایک اندازے کے مطابق 250 کروڑ کے لگ بھگ ہے ،شعیب ملک کرکٹ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے بھی شوقین ہیں اور ان کے پاس کئی مہنگی اور لگژری کارز موجود ہیں جن میں ’ مرسیڈیز ایس ایل، ایوو 9 ، نسان 350 زی ‘ شامل ہیں ۔ شعیب ملک اکثر مقامات پر گاڑیوں سے اپنے لگاو کا ذکر بھی کر چکے ہیں، ان کی ملکیت میں سیالکوٹ میں ایک انتہائی خوبصورت گھر بھی ہے جبکہ وہ دبئی کا گولڈن ویزا بھی رکھتے ہیں ، شعیب ملک کی اس کے علاوہ ریئل سٹیٹ میں بھاری سرمایہ کاری ہے ۔
