Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

آصف زرداری لاہور پہنچ گئے،مرکزی قیادت بھی طلب، اہم فیصلے متوقع

سابق صدر آصف زرداری لاہور پہنچ گئے جہاں انہوں نے پارٹی کی مرکزی قیادت کو بھی طلب کر لیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری پہلے ہی لاہور میں موجود ہیں اور سابق صدر آصف علی زرداری بھی اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ آصف زرداری لاہور کے حلقے این اے 127 کی اںتخابی مہم کا جائزہ لیں گے جہاں سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری الیکشن لڑ رہے ہیں۔ آصف زرداری پارٹی کی مرکزی قیادت کے ساتھ ملاقات میں حالیہ الیکشن سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیں گے جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلے بھی کئے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

eleven − four =