پی ایس ایکس میں تیزی، 100 انڈیکس میں کتنا اضافہ ہوا؟

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ 100 انڈیکس 514 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 454 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1100 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 64 ہزار 658 رہی۔ حصص بازار میں آج ساڑھے 42 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت تقریباً 25 ارب روپے رہی، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 51 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 412 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں