بھارت نے بالآخر پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر شعیب بشیر کو ویزا جاری کردیا، بروقت ویزا جاری نہ ہونے کی وجہ سے وہ پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر شعیب بشیر کو بھارتی ویزا مل گیا۔ انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہم خوش ہیں یہ معاملہ حل ہوگیا ہے۔ای سی بی نے کہا کہ شعیب بشیر اسی ہفتے بھارت جاکر ٹیم کو جوائن کرینگے۔انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے بھارت میں موجود ہے، بھارت اور انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ کل حیدرآباد میں ہوگا، دیر سے ویزا جاری ہونے کی وجہ سے شعیب بشیر میچ میں شرکت نہیں نہیں کرسکیں گے۔رپورٹ کے مطابق شعیب بشیر ویزا نہ ملنے کے سبب ٹیم کے ساتھ بھارت نہیں جاسکے تھے، انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے بھی بھارتی رویئے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا، برطانوی حکومت نے ہائی کمیشن کے ساتھ ویزا مسائل پر بات کی تھی۔
