پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی امیدواروں کو اتوار سے باضابطہ انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی تنظیم اور امیدواروں کو اتوار سے باضابطہ انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔پارٹی اعلامیے کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، قوم اڈیالہ جیل میں قید لیڈر اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔حق رائے دہی پر ڈاکے کی تمام تر کوششیں عوام کی مدد سے ناکام بنائیں گے، پرامن سیاسی اور انتخابی سرگرمیوں کا حق ہمیں دستور دیتا ہے۔ریاستی مشینری آئین کا احترام اور سپریم کورٹ دستور کی بالادستی یقینی بنائے۔
