Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

نگران وفاقی وزیر کو وزیر داخلہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیر تجارت گوہر اعجاز کو وفاقی وزیر داخلہ کا اضافی قلمدان بھی سونپ دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے گوہر اعجاز کو نگران وفاقی وزیر داخلہ مقرر کرنے کی منظوری دیدی جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل نگران وزیر داخلہ کے عہدے پر فائز سرفراز بگٹی نے 13 دسمبر کو نگران وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

3 + eight =