پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کی کیا صورتحال رہی؟ جانیے

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج صورتحال مستحکم رہی،مارکیٹ 368 پوائنٹس کے اضافے سے 64 ہزار 822 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 349 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،198 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 128 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 47 کروڑ 96 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ،سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی مالیت 22 ارب 48 کروڑ سے زائد ہوگئی ۔مجموعی طور پر مارکیٹ کی بلند ترین سطح 65ہزار63 جبکہ کم ترین سطح 64ہزار460 پوائنٹس رہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں