Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

مالی میں سونے کی کان میں حادثہ،200 افراد دب گئے، 73 لاشیں نکال لی گئیں

افریقی ملک مالی میں سونے کی کان میں حادثے کے باعث 200 افراد دب گئے جن میں سے 73 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق مالی کےجنوب مغربی قصبے کنگابا میں کان کن سونے کی کان میں کام کر رہے تھے کہ اس دوران مٹی کا تودا گر گیا، کان کنوں کے گروپ کے عہدیدار عمر سیدیبی نےبتایا کہ’معاملہ ایک شور کے ساتھ شروع ہوا اور یکایک زمین ہلنے لگی، سونے کی کان میں مزدوروں کی تعداد 200 سے زیادہ تھی، تلاش اب ختم ہو گئی ہے اور ہمیں 73 لاشیں ملی ہیں۔ایک مقامی کونسلر نے بھی حادثے میں ہلاک مزدوروں کی اسی تعداد کی تصدیق کی۔خیال رہے کہ مالی، جس کا شمار دنیا کے غریب ترین ممالک میں ہوتا ہے، افریقہ کے سونا پیدا کرنے والے سرکردہ ممالک میں سے ایک ہے۔سونے کی کان کنی کی جگہوں پر باقاعدگی سے مہلک لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں