Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

بھارت میں’’گیان واپی مسجد‘‘کے مقدمے میں محکمہ آرکیالوجی کی رپورٹ فریقین کو فراہم کرنے کا فیصلہ

بھارت کے شہر وارانسی کی ضلعی عدالت نے گیان واپی مسجد سے متعلق مقدمے میںحکم دیا ہے کہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی رپورٹ فریقین کو فراہم کردی جائے۔ضلعی عدالت نے فریقین سے اس سلسلے میں بیانِ حلفی طلب کرلیا ہے۔ بیانِ حلفی عدالت میں جمع کرائے جانے کے بعد ہی آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی جامع رپورٹ فریقین کو دی جائے گی۔خیال رہے کہ ہندوؤں کا دعویٰ ہے کہ گیان واپی مسجد سترہویں صدی میں ہندوؤں کے مندر کی باقیات پر تعمیر کی گئی تھی جبکہ مسلمانوں کاموقف ہے کہ یہ زمین باضابطہ طورپرخریدی گئی تھی اور اس کی تعمیر کے سلسلے میں اس دور کی تمام قانونی کارروائی مکمل کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ گیان واپی مسجد کے معاملے پر مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان کشیدگی رہی ہے۔اس وقت بھارت میں انتہا پسندی کا جو ماحول ہے اس کے پیش نظر کسی بھی صورتِ حال انتہائی خطرناک شکل اختیار کرسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں