ویلنگٹن(سٹار ایشیا نیوز )نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن کےہاسٹل میں آتشزدگی کےباعث10افراد جھلس کرہلاک ہوگئے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق واقعے میں متعدد افراد زخمی جبکہ درجنوں لاپتہ بھی ہیں۔
ذرائع کےمطابق آگ مقامی وقت کےمطابق نصف شب کو ساڑھے12بجےلگی تھی۔
52افراد کو ہاسٹل سےباہر نکال لیاگیا ہے جبکہ اموات کی تعداد میں اضافےکاخدشہ ظاہر کیاگیا ہے۔
حکام کےمطابق خدشہ ظاہر کیاگیا ہےکہ آگ جان بوجھ کرلگائی گئی ہے،آگ بجھانے کےعمل میں 20سےزائد فائر بریگیڈز نےحصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریڈیو پاکستان کی عمارت فریاد کر رہی تھی کہ میرا جرم کیا تھا؟ امیر جماعت اسلامی
یاد رہےکہ ہاسٹل میں92افراد کی رہائش کی گنجائش ہے۔