Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

شعیب ملک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ چھوڑ کر اچانک دبئی روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اچانک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ چھوڑ کر دبئی روانہ ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان فارچیون باریشال نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک گزشتہ روز میچ کھیل کر ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اچانک دبئی روانہ ہو گئے ہیں تاہم وہ 27 جنوری کو سلہٹ میں چٹوگرام چیلنجرز کے خلاف ہونے والے میچ میں دستیاب ہونگے،ابھی فارچیون باریشال کے میچز میں وقفہ تھا شعیب ملک کچھ دنوں کے لئے دبئی گئے ہیں۔خیال رہے کہ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد 20 جنوری کو اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں