Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

”ملازمت کرنی ہے تو شادی کریں“ افغان حکومت نے ملازمت کی خواہشمند خواتین پر نئی شرط نافذ کردی

”ملازمت کرنی ہے تو شادی کریں“ افغان حکومت نے ملازمت کی خواہش مند خواتین پر نئی شرط نافذ کر دی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اس شرط کا اطلاق ملازمت کرنے والی غیرشادی شدہ خواتین پر بھی ہو گا۔ اگر وہ دی گئی مدت کے اندر شادی نہیں کریں گی تو انہیں ملازمت جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔افغانستان میں اسلامی قوانین کی علمداری کی انچارج وزارت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ غیرشادی شدہ خواتین کے لیے کام کرنا مناسب نہیں ہے۔ اگر کوئی خاتون صحت کے شعبے میں ملازمت کرنا چاہتی ہے یا اپنی ملازمت برقرار رکھنا چاہتی ہے تو وہ شادی کر لے۔
رپورٹ کے مطابق اگست 2021ءمیں قائم ہونے والی افغان حکومت خواتین کے بیشتر شعبوں میں کام کرنے پر پابندی عائد کر چکی ہے۔افغانستان میں لڑکیوں کے چھٹی جماعت سے آگے تعلیم حاصل کرنے پر بھی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں بیوٹی پارلرز بند کیے جا چکے ہیں۔ خواتین کے لیے ایک ڈریس کوڈ نافذ کیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی پر خواتین کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں