سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹروں نے شیخ رشید کا طبی معائنہ کیا اور ان کو سینے مں تکلیف کی تشخیص کی۔ ڈاکٹروں نے انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں 24 گھنٹے رکھنے کی تجویز دی۔جیل حکام شیخ رشید کو واپس جیل لے گئے، ان کا کہنا تھا کہ جیل کے ہسپتال میں ان کی بہتر نگہداشت کی جائے گی۔
