زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 24 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے،19 جنوری تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 8 ارب 27 کروڑ 5 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی،کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 4 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ،کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 7 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں،زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 13 ارب 34 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کی سطح پر موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں