Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پنجاب کی نگران حکومت کا معذور افراد کے لیے احسن اقدام

نگران پنجاب حکومت نے معذور افراد کے لیے خصوصی 50فیصد ڈسکاﺅنٹ کارڈ جاری کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پنجاب امپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلیٹیز ایکٹ کے تحت محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب کی طرف سے جاری کیے گئے اس کارڈ پر معذور افراد 50فیصد کم کرائے پر اورنج ٹرین اور میٹرو بس میں سفر کر سکیں گے۔

https://x.com/GovtofPunjabPK/status/1750109225630728470?s=20

رپورٹ کے مطابق یہ رعایتی سفری کارڈ حکومت کی طرف سے جاری کردہ معذوری سرٹیفکیٹ کے حامل تمام معذور افراد کو دیا جائے گا۔ یہ پراجیکٹ معذور افراد کے لیے پبلک ٹرانزٹ تک رسائی کو بڑھانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال انتظامیہ کی طرف سے بارہویں جماعت تک کے طالب علموں کے لیے میٹرو بسوں اور اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

twenty − 14 =