بھارت کی حکومت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی روز تنگ کرنے کے بعد پاکستانی نژاد انگلش کھلاڑی شعیب بشیر کو ویزا جاری کر دیا،تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے نوجوان لیگ سپنر شعیب بشیر کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہونے کے باعث بھارت کی جانب سے ان کا ویزا روک لیا گیا تھا، بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے بروقت ویزا نہ ملنے پر شعیب بشیر پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو کر دبئی سے واپس لندن چلے گئے،بھارت کا ویزا جاری ہونے کے بعد شعیب بشیر بھارتی شہر حیدر آباد میں انگلش ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ہو سکتے ہیں، انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے بھارت کے رویے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی نوجوان کھلاڑی کے ساتھ ایسا کرنا انتہائی مایوس کن ہے۔
