Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کے بیٹے گرفتاری کے بعد رہا ، گھر پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کے بیٹے شہباز لطیف کھوسہ کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا گیا،شہباز لطیف کھوسہ گھر پہنچ گئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ سینئر وکیل اور پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کے بیٹے شہباز لطیف کھوسہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، خاندانی ذرائع کاکہنا ہے کہ شہباز لطیف کھوسہ کو لاہور ڈیفنس فیز 3سے حراست میں لیا گیا ہے۔خرم لطیف کھوسہ کاکہناتھا کہ میرے بھائی شہباز کھوسہ کو پولیس نے چھوڑ دیاہے،شہباز کھوسہ اب گھر آ چکے ہیں،ان کا کہناتھا کہ شہباز کھوسہ کو پولیس نے حراست میں لیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

one × two =