سونے کی قیمت بڑھ گئی، ریٹ کہاں تک جا پہنچا؟

سونے کی قیمت میں 400 روپے فی تولہ کا اضافہ دیکھا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سونے کی قیمت 400 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گئی، 10 گرام سونے کے نرخ 342 روپے اضافے سے ایک لاکھ 83 ہزار 642 روپے ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی تھی، 1400 روپے کمی سے سونا 2 لاکھ 13 ہزار 800 روپے فی تولہ فروخت ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں