Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ظالم شوہر کے کلہاڑے سے بیوی اور 7 سالہ بیٹی پر پے در پے وار، موت کے گھاٹ اتار دیا

ڈجکوٹ کے نواحی علاقے میں ظالم شوہر نے کلہاڑے کے وار کر کے بیوی اور 7 سالہ سوتیلی بیٹی کو قتل کر دیا۔نجی ٹی وی کےمطابق تھانہ ڈجکوٹ کے ذوالفقار نامی شخص نے دوسری شادی کر رکھی تھی جس کی 7 سالہ بیٹی پچھلے شوہر سے تھی، واردات کے روز ملزم تیز دھار کلہاڑے کے ساتھ کمرے میں داخل ہوا اور بیوی رخسانہ پر کلہاڑا چلانا شروع کر دیا، اتنے وار کئے کہ وہ دم توڑ گئی، ساتھ ہی بیٹی کو بھی اسی کلہاڑے سے موت کی نیند سلا دیا۔بتایا گیا ہے کہ ذوالفقار کے دیگر 3 بچے بھی گھر پر موجود تھے مگر ان کو کچھ نہیں کہا، پولیس نے ملزم کے ذہنی مریض ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا، لاشیں قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

4 × two =