پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر سیف اللہ ابڑو قومی اسمبلی کے حلقے این اے 194 کے انتخابات سے دستبردارہوگئے ہیں۔ سیف اللہ ابڑو نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میری کل چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی ہے اور میں اپنے حلقہ NA-194 سے دستبردار ہوتا ہوں۔ یہاں بلاول بھٹو زرداری کے حق میں دستبردار ہوکر شیر کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔قبل ازیں پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 61 پر کھڑے ہونے والے امیدوار انور جتوئی پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔
