Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کو مزید اقتدار ملا تو پاکستان ختم ہوجائے گا، سراج الحق

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کاکہنا ہے کہ( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کو مزید موقع دیا تو پاکستان ختم ہوجائے گا۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےسراج الحق نے کہا کہ حیدرآباد میں صنعتیں بند ہوگئیں، باغ اجڑ گئے، گٹر ابل رہے ہیں، شیردل عوام کی قیادت گیدڑوں کے ہاتھ میں ہے،ایک شخص لندن سے ایسے آیا جیسے کشمیر فتح کرکے آیا ہو، 3 بار کے وزیراعظم کا دل چاہتا ہے چوتھی بار بھی وزیراعظم بنوں۔سراج الحق نے مزید کہا کہ شہزادہ بلاول بھٹو کہہ رہا ہے مجھے وزیراعظم بناؤ، بلاول بھٹو کو وزیراعظم بننا ہےکیوں ان کی امی اور نانا بھی وزیراعظم تھے، 2 خاندانوں کی بادشاہت نہیں مانتے، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کو مزید موقع دیا تو پاکستان ختم ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

18 − 1 =