Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں سردی کی شدید لہر برقراررہنے کی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں سردی کی شدید لہر برقراررہنے کی پیش گوئی کر دی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے آئندہ دنوں میں شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے وقت درجہ حرارت کم رہنے کی وجہ سے آئندہ دنوں میں سردی کی شدت جوں کی توں رہے گی۔ چنانچہ شہری سردی سے بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر جاری رکھیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں آئندہ دنوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ یہ علاقے رات اور صبح کے وقت شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

twenty − 20 =