گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے عام انتخابات کے حوالے سے10 نکاتی عوامی منشور پیش کردیا ہے.فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتخابات میں کامیاب ہوکرعوام کی فلاح وبہبود کے لیے مختلف منصوبوں کا آغاز کریں گے ، صوبائی فنانس کمیشن کے طرز پر ضلعی فنانس کمیشن بناکر ضلعی حکومتوں کو با اختیار بنایا جائے گا۔
