قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر جاری خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ان دنوں سوشل میڈیا پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی سے پریشان کرکٹ شائقین محمد حفیظ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کے مستقبل کے حوالے سے افواہیں بھی پھیلائی جا رہی ہیں۔محمد حفیظ نے یہ صورت حال دیکھتے ہوئے اپنے ایکس اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ کرکٹ ہی میری طاقت اور پیشہ ورانہ زندگی کا محرک ہے۔ سوشل میڈیا پر جعلی اور خودساختہ خبریں میرے جنون میں کمی نہیں لا سکتیں۔
