کراچی میں قتل اور اقدام قتل کے ملزم کو عرب امارات فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ملزم علی رضا پر قتل کا الزام تھا جس پر اس کے خلاف کلر کہار میں قتل اور چکوال میں اقدام قتل کے مقدمات درج تھے، اس کو بیرون ملک روانہ ہونے سے روکنے کیلئے ایف آئی اے نے اس کا نام ٹاپ لسٹ میں شامل کر رکھا تھا۔ملزم متحدہ عرب امارات روانہ ہونے کی کوشش میں تھا، ٹکٹ لے کر ائیرپورٹ پہنچا اور جیسے ہی ایف آئی اے عملے کے پاس پہنچا تو لسٹ میں نام آتے ہی اسے حراست میں لے لیا گیا۔
