Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

کس اسلامی ملک نے 3 مصنوعی سیارے بیک وقت خلا میں بھیج دیئے؟

ایران نے 3 مصنوعی سیارے اکٹھے خلا میں روانہ کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق ایران نے 3 مصنوعی سیارے سیمرغ نامی سیٹلائٹ کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کئے۔ سیاروں میں سے ایک کا وزن 32 کلو جبکہ دیگر 2 دس کلو گرام سے تھوڑے کم وزن کے ہیں۔ یہ مصنوعی سیارے جیو پوزیشننگ اور مواصلاتی رابطے کی سروسز فراہم کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ ایران نے اس سے قبل بھی رواں ماہ ‘ثریا’ نامی مصنوعی سیارہ خلا میں روانہ کیا تھا۔ یورپی ممالک نے ایران کے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیا تھا مگر ایران کا کہنا تھا کہ ایران سائنسی مقاصد کیلئے ان سیاروں کو استعمال کرے گا یہ بطور آزاد ریاست اس کا حق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں