Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران ہنگامہ، 14کارکنان کی حفاظتی ضمانت منظور

شہر قائد کے علاقےتین تلوار پر پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے والےپی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 14 کارکنان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی،عدالت نے تفتیشی افسر کو پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کو گرفتار کرنے سے روک دیا،عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کو فی کس 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ضمانت کرانے والوں میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر مسرور سیال، آفتاب جہانگیر ، رابستان ، شکیل احمد و دیگرشامل ہیں۔ملزمان کے وکلا نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ رہنماؤں و کارکنان کی نامعلوم ایف آئی آر میں گرفتاری کا خدشہ ہے،حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

20 + 18 =