سٹاک مارکیٹ میں آج بھی شدید مندی ریکارڈ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی شدید ترین مندی ریکارڈ کی گئی،مارکیٹ 931 پوائنٹس کی کمی سے 61 ہزار 841 پوائنٹس پر بند ہوئی۔تفصیلات کے مطابق دن بھر مجموعی طور پر 346 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،76 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 249 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 42 کروڑ 86 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی،سٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 7 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی۔آج مجموعی طور پرمارکیٹ کی بلند ترین سطح 63ہزار74 جبکہ کم ترین سطح 61ہزار637 پوائنٹس رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں