چین نے پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بھارتی ایجنٹوں کی گرفتاری پر رد عمل دے دیا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ دہشت گردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے، چین دہشت گردی کے دوہرے معیار کی مخالفت کرتا ہے۔ پاکستان کی حالیہ گرفتاریوں سے متعلق معلومات پر ہماری نظر ہے۔انہوں نے کہا کہ چین دہشت گردی کے خلاف تمام ممالک کے مابین تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، ہر قسم کی دہشت گردی سے جنگ کیلئے ممالک کا باہمی تعاون ضروری ہے۔
