Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان چھڑپیں، 53 افراد ہلاک

سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع علاقے ابیی میں جھڑپیں ہوئی ہیں، جس میں 54 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ابیی میں حریف برادریوں میں لڑائی سے 54 افراد ہلاک ہونے کے علاوہ 64 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں اقوام متحدہ امن مشن کے 2 اہلکار بھی شامل ہیں۔ عالمی ادارے کے مطابق امن مشن کے جاں بحق اہلکاروں میں ایک پاکستانی اور ایک گھانا کا اہلکار شامل ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق ابیی کی لڑائی میں امن مشن کے 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ابیی میں امدادی سرگرمیوں کےدوران امن مشن کے اہلکار فائرنگ کی زد میں آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں