Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

نئی دہلی میں ایک آدمی نے میٹرو ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کر لی

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک آدمی نے میٹرو ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کر لی۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت اجتیش سنگھ بتائی گئی ہے جس نے آئی این اے سٹیشن پر چلتی ٹرین کے آگے چھلانگ لگائی۔ پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ متوفی کی عمر 30سال تھی۔ سٹیشن کے سی سی ٹی وی کیمرے نے اس کے ٹرین کے آگے کودنے کا منظر محفوظ کر لیا۔ پولیس نے یہ فوٹیج حاصل کر لی ہے۔ پولیس کو متوفی کے پاس سے اس کا موبائل فون ملا، جس پر بعد ازاں آنے والی ایک کال کے ذریعے اس کی شناخت ہوئی۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں