Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سلمان خان کا سابقہ گرل فرینڈ کی شادی اور خوشگوار زندگی پر خوشی کا اظہار

بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے سابقہ گرل فرینڈ ایشوریا رائے کی شادی اور خوشگوار زندگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اداکار سلمان خان کی سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان سے سوال کیا گیا تھا کہ ایک وقت تھا جب خبریں پھیلیں کہ آپ ایشوریا رائے کے گھر گئے، شیشے توڑے اور اپنا ہاتھ کاٹ لیا۔اس پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ ایشوریا رائے اب کسی کی بیوی بن چکی ہیں اور میں بہت خوش ہوں کہ ان کی شادی ابھیشک بچن سے ہوئی جو بہت اچھے انسان ہیں اور ایشوریا ان کے ساتھ بہت خوش ہیں۔سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی سابق بوائے فرینڈ یہ نہیں چاہے گا کہ دوستی ختم ہونے کے بعد وہ شخص آپ کے بغیر دکھ بھری زندگی گزارے، اس کے برعکس یہی چاہیں گے کہ وہ آپ کے بغیر بھی خوش رہے۔واضح رہے کہ سلمان خان اور ایشوریا رائے ماضی میں رومانوی تعلقات میں بندھے ہوئے تھے، دونوں نے ‘ہم دل دے چکے صنم’ جیسی بلاک بسٹر فلم اکٹھے کی جس کو بہت پسند کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

1 × one =