رواں مالی سال کے 7ماہ میں برآمدات میں 7.89 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

رواں مالی سال کے 7ماہ میں برآمدات میں 7.89 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا،ادارہ شماریات نے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری کردیے۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں برآمدات 17 ارب 78 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہیں، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 16 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی برآمدات رہیں، رواں مالی سال کے سات ماہ میں درآمدات میں 14.11 فیصد کی کمی ہوئی، رواں مالی سال تجارتی خسارے میں 32.66 فیصد کی کمی ہوئی، جنوری 2024 میں برآمدات میں دسمبر 2023 کے مقابلے میں 1.13 فیصد کی کمی ہوئی، جنوری 2024 میں برآمدات 2 ارب 79 کروڑ ڈالر رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر 2023 میں برآمدات 2 ارب 82 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی تھیں، جنوری 2024 میں دسمبر 2023 کے مقابلے میں درآمدات میں 1.87 فیصد اضافہ ہوا، جنوری 2024 میں درآمدات 4 ارب 73 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں، دسمبر 2023 میں درآمدات 4 ارب 65 کروڑ ڈالر تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں