انٹربینک میں امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے گرنے کے بعد بند ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 7 پیسے کمی کا شکار ہوا اور 279 روپے 41 پیسے کے ریٹ پر بند ہو گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہوا اور 279 روپے 48 پیسے پر بند ہواتھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مستحکم رہا اور 281 روپے 75 پیسے پر فروخت ہوتا رہا۔
